اعتماد نیوز، اسلام آباد: مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے تمام نواز لیگ کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے سیدہ نوشین کو شاباش دی۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے تمام نواز لیگ کے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے سیدہ نوشین کو شاباش دی۔
تفصیلات کے مطابق، مریم صفدر کا کہنا تھا کہ آج پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پرقبضہ کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صرف دوبارہ الیکشن سے بات نہیں بنے گی بلکہ ان کے واردتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور ایسے غلط کام کرنے پر حساب دینا ہوگا۔
مریم صفدر نے مزید تمام شیروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نا صرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر سامنا کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ آج صبح سپریم کورٹ اف پاکستان نے ڈسکہ میں ہونے والے متنازع الیکش کے بارے میں فیصلہ دیا کہ الیکشن متنازع ہونے کی وجہ سے دوبارہ ہونگے۔
جبکہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف جیت چکی تھی اور الیکشن کمیشن نے یہ اعلان کیا تھا کہ یہ الیکشن متنازع ہونے کی وجہ سے دوبارہ ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا رُخ کیا اور وہاں سے بھی یہی فیصلہ آیا کہ الیکشن دُوبارہ ہونگے۔