پاکستان کی سیاحت کو بڑا دھچکا، پاکستان کا اہم سیاحی مقام بند۔

    اعتماد نیوز، منگورا: پاکستان کی سیاحت کی ترقی کی طرف ایک اور مشکل آ پڑی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں موجود سوات کے قریب مالم جابہ کا تفریحی مقام بند کر دیا گیا۔ اس تفریحی مقام کی طرف توجہ کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ یہاں پر برف پر سکاٹنگ بھی کی جاتی تھی۔

     

     

    Advertisement

    اس مقام کو بند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے منگورا بنچ نے ایک درخواست کی سماعت میں فیصلہ دیا ہے کہ اس مقام پر جانے کے لئے جو ٹکٹ فیس لی جاتی ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

     

     

    Advertisement

    جو کپمنی اس مقام کے انتظامی امور کا سرانجام دے رہی تھی، اس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ٹکٹ فیس کے بغیر کوئی بھی امور سرا انجام نہیں دیا جا سکتا، جس کی وجہ سے ٹھیکیدار کمپنی نے وہاں پر کام کرنا بند کر دیا ہے۔

     

    جبکہ نمائندہ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 300 کڑوڑ روپے لگا کر ٹاپ لائن چئیر لفٹ، زیپ لائن اور ساکائنگ کی سہولیات دی تھی۔

    Advertisement