پاکستان کا ایسا منفرد گاؤں جس کے چرچے ملک سے باہر بھی ہوتے ہیں

    پاکستان کا ایک ایسا پُرامن گاؤں رسول پور ضلع راجن جہاں ایک سو سال سے کوئی جرم نہیں ہوا۔ پورے گاؤں میں سگریٹ بیچنے پر پابندی ہے۔ پورا گاؤں پڑھا لکھا ہے۔ گاؤں کی شرح خواندگی 99 فیصد ہے۔ سو سال سے یہاں منشیات فروشی پر پابندی ہے۔ اپنی اس خوبی کی بنا پر اس کا چرچہ بیرون ممالک میں بھی ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    گاؤں کے لوگوں کے مطابق چونکہ یہاں تمام لوگ پڑھے لکھے ہیں تو ہماری نئی نسل بھی ان سے متاثر ہو کر پڑھائی کی طرف دھیان دے رہی ہے۔ علاقے کا تمام انتظام وہاں کے موجود افراد مل کر کرتے ہیں اس کے لئے حکومت سے کوئی امداد نہیں لی جاتی۔ گلیوں کی تعمیر کا کام بھی گاؤں کی تشکیل کردہ کمیٹی کرتی ہے جو تمام فنڈز جمع کر کے ایسے کاموں کو مکمل کرواتی ہے۔

     

     

    Advertisement

    گاؤں کے تمام نظام کو یورپ کی طرح رکھا گیا ہے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے لحاظ سے گاؤں کے تمام افراد روزگار سے وابستہ ہیں اور اچھے عہدوں پر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا ٹیکس بھی حکومت کو برابر ادا کر رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    گاؤں کے لوگوں کے مطابق چونکہ تمام لوگ تعلیم یافتہ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں تو گھریلو ناچاقیاں اور گالم گلوچ کا ماحول بھی کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔ اساتذہ بچوں کی طرف توجہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے تعلیم کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

     

     

    Advertisement