ایسی غذا جس میں اینزائمز ، منرل ،وٹامن وغیرہ سب شامل ہیں۔ گائے، بکرے یا چکن کی کلیجی ایسی غذا ہے جس میں تمام چیزیں یکجا ہوتی ہیں ۔ لیکن ان میں سب سے بہتر ہے گائے کی کلیجی اس کو سپر فوڈ کہا جا تا ہے۔ اس میں آئرن، کاپر ، زنک ، پوٹاسیم ، سیلینیم ، اومیگا 3 EPA, DHA اور فولک ایسڈ موجود ہیں۔
اومیگا 3 جو کہ مچھلی کے علاوہ صرف اور صرف کلیجی میں ملتا ہے۔ اس کے علاوہ تمام وٹامنز اس میں موجود ہیں۔ وٹامن اے کا خزانہ ہے اس میں۔
ان تمام وٹامنز اور منرل کے لئے synthetic فوڈ مل جاتی ہے لیکن ہمارا جسم کا اس کا کچھ حصہ ہی استعمال کرتا ہے۔ اس لئے غذا ہمیشہ قدرتی استعمال کرنی چاہیے۔ جو کہ جسم میں جذب ہو کر ہمارے نظام کو بہتر بنائے۔