اگر کوئی کسی کی قدر نہیں کرتا یا خاندان میں آپ کو عزت نہیں دی جاتی تو ان تمام باتوں میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے۔ یہ سب انسان کی خود کی غلطی ہے۔ آج کل کے دور میں عزت صرف پیسے والے کی ہے جس کے پاس پیسہ ہے اُس کے پاس عزت ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کی کڑوی سچائی ہے۔
تو سب سے پہلے اپنی پہچان بنائیں۔ پیسہ کمائیں۔ محنت کریں۔ سب کی نظریں آپ پر ہوں گی۔ لوگوں سے مناسب فاصلہ بنا کر رکھیں۔ جیسے روز روز کسی کے گھر جانے سے گھر والے بے زار ہو جاتے ہیں اس لئے رشتوں کے لحاظ سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ اپنی شخصیت کو پر اسرار بنا کر رکھیں۔
خاموش رہیں زیادہ باتونی ہونے کی وجہ سے بھی انسان کی شخصیت کا معیار کم ہوجاتا ہے۔ پہلے تولو پھر بولو والا معاملہ کریں۔ دلیل سے بات کریں اور کم بات کریں۔ کہ آپ کی بات کو غور سے سنا جائے۔ جہاں ضروری ہو وہاں بات کریں۔ مشورہ دیں۔