اعتماد نیوز، اسلام آباد: 4 اپریل کو محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 3 دنوں کے بارے میں موسمی حالات کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: 4 اپریل کو محکمہ موسمیات نے اگلے 2 سے 3 دنوں کے بارے میں موسمی حالات کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، اتوار کی رات سے پاکستان میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے، جو کہ بدھ تک جاری رہے گا۔
اس سلسلہ کے تحت، طوفانی بارش کشمیر سمیت گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنو، پشاور، کُرم، وزیرستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک اور چکوال میں اتوار کی رات سے بدھ تک جاری رہی گی۔
جبکہ لاہور، سرگودھا، جہلم، قصور، فیصل آباد، بکھر، خوشاب، میانوالی، گونجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، ناروال اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اتوار سے بدھ تک متوقع ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، بارش بمعہ گرج چمک اور طوفان کوئٹہ، زیارت، زہوب، اور چمن میں بھی اتوار کی رات سے بدھ تک متوقع ہے۔
ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی اتوار کی رات سے بدھ تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہے۔