Headlines

    پلاٹ خریدنے اور بیچنے والوں کے لیے خاص ہدایات

    پلاٹ پر زکوۃٰ ہے یا نہیں اگر کسی کے پاس ایک یا ایک سے زائد پلاٹس ہوں جو اس نے منافع پر بیچنے کی نیت سے نہیں خریدے بلکہ saving کے طور پر خریدے ہیں اگر زکوٰۃ ہے تو کیا قیمت خرید پر ہو گی یا مارکیٹ ریٹ پر ہو گی۔

     

     

    Advertisement

    مفتی طارق مسعود نے جواب دیا کہ اگر پلاٹ اس نیت سے خریدا ہے کہ میں ضرورت پڑنے پر اس کو بیچ دوں گا تو ایسی صورت میں زکوٰۃ واجب ہو گی اور جس قیمت پر پلاٹ بیچنے کے خواہش ہو اور یقین ہو کہ اس قیمت میں یہ بِک جائے گا تو زکوٰۃ بیچی جانے والی رقم کے حساب سے ادا کی جائے گی۔

     

     

    Advertisement

    اور اگر پلاٹ بچوں کے مستقبل کے لئے خریدا ہے کہ میرے بعد میرے خاندان کے کام آئے گا تو ایسی صورت میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی، خواہ بعد از ضرورت پلاٹ بیچا ہی کیوں نہ جائے ایسی صورت میں زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی۔

     

     

    Advertisement