پھلوں پر موجود اسٹیکر کیوں لگا یا جاتا ہے اس کی وجہ کیا ہے۔ کسی بھی پھل پر اگر 3 یا 4 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 3 یا 4 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی زراعت کے جدید طریقوں سے بنائی گئی ہے۔جس میں فرٹیلائزر کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے۔
جس پھل پر اگر 5 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 8 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی جینٹک طریقوں سے اُگائی ہے۔ عام طور پر خربوزہ، تربوز، پپیتہ اور کیلا اس ٹیکنیک سے اُگایا گیا ہے۔
جس پھل پر اگر 5 ہندسوں کا اسٹیکر ہو اور اس کا پہلا نمبر 9 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ پھل یا سبزی آرگینک فوڈ ہے اور اس کے پھل کی تیاری میں زراعت کے قدیم طریقوں کو استعمال کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں کسی قسم کی کیمیائی کھاد استعمال نہیں کی گئی۔