وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سُنا دی۔۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کرنے والوں کی شکایات کے ازالے کے لئے 155000 عوامی شکایات کو دوبارہ کھولیں۔

     

     

    Advertisement

    وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم خان نے ہدایت دی کہ پچھلے سال جولائی سے دسمبر کے دوران رجسٹرڈ عدم مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے۔

     

     

    Advertisement

    وزیر اعظم نے متنبہ کیا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شکایات کے ازالہ میں کسی بھی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    پہلے مرحلے میں املاک کے تنازعات، امن و امان اور انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement