مفتی طارق مسعود نے غسل کے وضو کرنا چاہیے یا نہیں اس سے متعلق جواب دیا کہ وضو میں چار اعضاء کا دھونا ضروری ہے چہرے کا، ہاتھوں کا کہنیوں تک، سر کا مسح، اور پاؤں ٹخنوں تک۔
بنیادی طور پر وضو ہو جاتا ہے۔ سنت کے طریقے کے مطابق نبیؐ کا فرمان ہے کہ وضو کر کے غسل کیا جائے تو وضو ہو جاتا ہے لیکن اگر وضو کی نیت نہ بھی کی جائے اور غسل کر لیا جائے تو وضو ہو جائے گا۔ دوبارہ سے وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔