مولانا الیاس قادری دعوت اسلامی کے سربراہ کے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا یہ ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں تو ان کے کارکن نے بتایا کہ الیاس قادری صاحب کا جو پروگرام مدنی مذاکرہ ہفتے میں ایک مرتبہ آتا ہے تو اس کی ریٹنگ بہت زیادہ ہوتی ہے اور اتنی اچھی ریٹنگ والے پروگرام پر مولانا صاحب چارج کر سکتے ہیں اس پروگرام کی ڈیمانڈ اتنی ہے کہ رمضان میں یہ پورا مہینہ چلتا ہے اور دنیا بھر کے لوگ اس وقت کنیکٹ کرتے ہیں۔
الیاس قادری صاحب اس کے علاوہ کتابوں کے مصنف ہیں اور وہ یہ کتابیں لوگوں کو ایک مرتبہ کہہ دیں کہ پڑھنی ہے تو دو لاکھ سے زائد لوگ ایک ہفتے میں وہ کتابیں پڑھ لیتے ہیں اس طرح بھی مولانا صاحب کروڑوں روپے کما سکتے ہیں۔
لیکن اپنی زندگی کے چالیس سال دعوت اسلامی کو دینے کے بعد بھی مولانا صاحب نے ایک روپیہ نہیں لیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی کمائی بھی دعوت اسلامی کو وقف کر دی ہے۔ حتی کہ وہ اگر چینل پر پروگرام کے لئے آئیں تو وہ چائے بھی گھر سے لے کر آتے ہیں۔ ان کی اپنے نام پر کوئی جائیداد نہیں ہے۔ لوگ جو بھی ان کو فنڈ یا تحفے دیتے ہیں تو وہ بھی وہ دعوت اسلامی کو وقف کر دیتے ہیں۔ ان کا بستر ایک چٹائی ہےکیونکہ امیر اہل سنت “سنت رسولؐ ” پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔