اعتماد نیوز، لاہور: حکومت نے ملازمین کی ضروریات کے پیش نظر رمضان المبارک میں تنخواہوں کے بارے میں اہم اعلان کر دیا۔
اعتماد نیوز، لاہور: حکومت نے ملازمین کی ضروریات کے پیش نظر رمضان المبارک میں تنخواہوں کے بارے میں اہم اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 14 اپریل 2021 کو صوبہ پنجاب کے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹ جنرل پنجاب کو خط لکھا، جس میں بتایا گیا کہ 1 اور 2 مئی کو ہفتہ اور اتوار آرہا ہے، اس لئے ملازمین کو تنخواہیں لینے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
اس تناظر میں، رمضان المبارک کے پیش نظر، یہ استدعا کی گئی کہ 30 اپریل بروز جمعہ کو ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن ان کے اکاؤنٹ مین منتقل کر دی جائے۔
جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے پنجاب فائنینشنل رولز والیم 1 کا حوالہ دیا گیا، جس میں ایسی گنجائش موجود ہے کہ اس صورت حال میں ملازمین کو قبل از وقت تنخواہ دے دی جائے۔
تاہم ملازمین کو تنخواہ بڑھانے کی خوشخبری تو نا مل سکی ابھی، لیکن جلد رواں ماہ میں 2 تںخواہیں یعنی فروری کی تنخواہ اور اپریل کی تنخواہ ضرور دے دی جائیگی۔
آپ کو آگاہ کرتے چلے کہ اس سے پہلے پنجاب کی ایڈیشنل چیف سیکٹری کی طرف سے ایپکا کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ وہ عید پر دو تںخواہیں لے لیں مگر اس بارے میں ابھی باضابطہ طور پر کوئی تاذہ ترین پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔