اعتماد نیوز، لاہور: موجودہ حکومت پاکستان میں قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن چلا رہی ہے، جبکہ اس مشن کو لے کر حکومت رائیونڈ میں موجود جاتی عمرہ والے شریف برادرز کے گھر کے خلاف بھی اپریشن کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔

جیو نیوز کے صحافی زاہد کے مطابق، گورنمنٹ جلد ہی رائیونڈ میں موجود شریف برادرز کے گھر کے خلاف اپریشن کرے گی۔ محکمہ ریوینیُو نے حکومت کی درخواست پر 127کنال جگہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے کیونکہ حکومت پنجاب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ جگہ غیر قانونی طور پر شریف خاندان نے لی تھی۔
اس کے رد عمل میں، شریف خاندان کا کہنا تھا کہ یہ اگلے درجہ پر جا کر سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہیں اور خود ساختہ کیس بنا کر مخالف سیاسی جماعتوں اور عام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے
جبکہ شریف خاندان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے ستاویزات سے جعل سازی کر کے ان کے خلاف یہ مقدمہ بنایا ہے کیونکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز کے اہم رکن کھوکھر برادارن کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا تھا کہ جس کے بعد انہوں نے بھی جو جگہ غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھی تھی اس کو واہ گزار کروا لیا تھا۔