گلوکار عاطف اسلم نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں باتکرتے ہوئے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دے۔ اس کے لیے اس نے ہمیشہ دعا کی ہے اس نے مزید بتایا کہ اگر میری خواہش کو پورا کرنے کے لیے کوئی میری سفارش کرے یا مدد کرے تو میں اس کے لئے ساری عمر کام کرنےکے لئے تیار ہیں۔
عاطف اسلم اپنے سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا
‘عاطف اسلم کی آواز ‘تاجدار حرم’ بتا ‘وہی خدا ہے’ ‘اللہ کے نام اور اس کے بعد اذان کو بہت پسند کیاگیا۔ اس میں مزید عاطف اسلم نے بتایا کہ جب اسے یہ علم ہوا کے حضور صلى الله عليه واعلیہ وسلم کے دور میں اذان چھت پے دیا کرتے تھے، تو انہوں نے بھی یہ عمل کر ڈالا۔ مزید عاطف اسلم نے بتایا کہ اذان دینے سے ایک دن پہلے وہ سو نہیں سکے اور وہ اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ اللہ نے انہے اس نعمت سے نوازا کے وہ ۔اذان پڑھ سکے۔
ایک سوال کے جواب میں عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ انسان غلطیوں کا پتلا ہے لیکن وہ میوزک چھوڑ نہیں رہے بلکہ میوزک کے ساتھ ساتھ اسلام کے اہم پہلو پر بھی عمل کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حالات حاضرہ پہ بات کرتے ہوئے مزید عوام کے لئے یہ پیغام دیا کہ کرونا کو مذاق نہ سمجھا جائے بلکہ اس کو ایک سنجیدہ وبا سمجھاجائے اور مختلف قسم کی سازشوں سے محفوظ رہ کر کرو نا کے ساتھ جنگ کی جائےتاکہ ہم جلد از جلد اس جنگ سے کامیاب ہو سکے۔