اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے نائب صدر مریم نواز کی طرف سے یہ بیانیہ کافی مشہور ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے نائب صدر مریم نواز کی طرف سے یہ بیانیہ کافی مشہور ہوا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔
اس پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ باجی سچ ہی کہتی تھیں کہ ان کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں کیونکہ جاتی امراء بھی قبضے کا نکلا۔
آپ کو بتاتے چلے گزشتہ دنوں سے پنجاب حکومت کی طرف سے یہ بات چل رہی ہے کہ جاتی امراء کی جگہ شریف فیملی نے غلط طریقے سے قبضہ کر رکھی ہیں۔ جبکہ حکومت بہت جلد اس جگہ کو واہ گزار کر وانے کے لئے آپریشن کریگی۔
لیگی کارکنان کی طرف سے، سب سے پہلے تو عطا تارڑ اور عظمعٰی بخاری رات کے وقت اپنے کارکنان کے ساتھ جاتی امراء پہنچے تو ان کا کہنا کہ اگر حکومت نے کوئی غلط حرکت کی تو نتائج کی وہ خد ذمہ دار ہوگی۔
اس کے ساتھ ہی، مسلم لیگ نواز کے اہم رکن رانا ثناء اللہ نے بھی میڈیا کے ذریعے کمشنر لاہور اور سینئیر ممبر بورڈ اف ریونیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ عقل کے ناحن لے اور ایسی حرکت اگر حکومت کرتی ہیں تو اس کے سامنے دیوار بن کر کھرے ہو۔
رانا صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین نے تو یہی رہنا ہے ان کے بچوں نے تو یہاں ہی رہنا جبکہ ان کے قائد عمران خان نے بھاگ جانا ہے یہاں سے۔
حکومتی طرف سے اس بارے میں جواب دیتے ہوئے، ترجمان پنجاب گورنمنٹ کا کہانا تھا کہ نواز لیگ کو ایسی حرکات نہیں کرنے دینگے جس سے آفسران کو کام کرنے میں مسئلہ پیش آئے۔ اس لئے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروائے جائے گا۔