شاہد خاقان عباسی نے اپنی اصلیت بتا دی، نواز لیگ بھی شرمندہ۔۔

    موجودہ پاکستان کی صورت حال میں بہتری لانے کے لئے، آج قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیش نظر فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے لئے ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔

    اجلاس میں انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا، جس میں سابقہ وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے اہم رکن شاہد خاقان عباسی کی طرف سے انتہائی بد تمیزی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    اس پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہر دوسرے روز اپنی اصلیت دیکھاتے رہتے ہیں۔ آج انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بد تمیزی کی اور انہیں جوتا مارنے کی وارننگ دی۔

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح چند دن پہلے یہی شخص کہہ رہا تھا کہ وہ پہاڑ کا رہنے والا ہے اور ایک گالی کا جواب دس گالیوں میں دیتا ہے۔

    اس صورت حال کو بیان کرتے ہوئے، ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیا زبان ہے انکی؟ کیا تربیت ہے ان کی؟ افسوس ہوتا ہے یہ جان کر کہ یہ بند ملک کا وزیراعظم رہا ہے۔

    Advertisement