Headlines

    فطرانہ کے بارے میں اعلان کر دیا گیا، جانئے آپ کو اس دفع کتنا فطرانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    جامعہ مرکز علوم اسلامیہ (رجسٹرڈ) منصورہ ملتان روڈ، لاہور نے مورخہ 19 اپریل 2021 کو فطرانہ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ادارہ نے فطرہ، فدیہ اورکفارہ صوم کے نصاب کے بارے میں آگاہ کیا ہیں۔

     

     

    جبکہ اس کے ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی گئی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ آٹے کے حساب سے صدقہ فطر 200 روپے فی کس ادا کیا جائے۔ اس میں گندم کا آٹا دو کلو گرام جس کا فطرہ 140 روپے بنے گا، جُو ساڑھے تین کلو گرام، جس کی رقم برائے فطرہ 350 روپے بنتی ہیں، کھجور ساڑھے تین کلو گرام، جس کی رقم 875 بنتی ہیں، کشمش ساڑھے تین کلو گرام کی رقم 1400 روپے بنتی ہیں، پنیر ساڑھے تین کلو گرام، جس کی رقم برائے فطر 2625 روپے بنتی ہیں۔