آج این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
آج این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
جس میں انہوں نے بتایا کہ کرونا کی موجودہ بگڑتی صورتحال کے پیش نظر، جن شہروں میں کرونا کی کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہیں۔ ان شہروں میں تعلیمی ادارے میں بند کردیئے جائے گے۔ جن میں نویں سے بارہویں جماعت بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان کو عید تک بند کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بازار 6 بجے تک کھلے رہ سکے گے تاہم اس کے بعد ایسی دُکانیں جن کے بغیر گزارہ نہیں، بس ان دُکانوں کو کھلنے کی اجازت ہو گی۔
اس کے ساتھ ساتھ، ریسٹورنٹ میں اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پہلے سے ہی پابندی تھی، جبکہ اب باہر بیٹھ کر کھانا کھانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، جو کہ عیدالفطر تک رہے گی۔ تاہم کھانا لے کر جانے اور کھانا گھر پہچانے کی اجازت ہوگی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ شہروں میں فوج بھی طلب کر لی گئی ہیں تاکہ کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروایا جا سکے۔