دلچسپ و عجیب

قائد اعظم کی زندگی کے ایسے انکشافات، جان کر آپ حیران رہ جائینگے۔

قائداعظم کے 5 دلچسپ واقعے جو ان کی ذہانت کی اپنی مثال آپ ہیں:

 

1: قائداعظم جب لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ایک انگریز پروفیسر پیٹر ان سے سخت نفرت کرتے تھے ایک دن پروفیسر جس ٹیبل پر کھانا کھا رہے تھے، قائداظم بھی اس ہی ٹیبل پر بیٹھ گئے۔ پروفیسر کو ان کا اس ہی ٹیبل پر بیٹھنا پسند نہ آیا اور انہوں نے کہا کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کے ایک پرندہ اور سور ایک ساتھ بیٹھ کر ںہیں کھا سکتے؟ جناح نے جواب دیا آپ پریشان نہ ہوں میں یہاں سے اڑ کر دوسری ٹیبل پر کھانا کھا لیتا ہوں۔ قائداعظم کی اس حاضر جوابی پر پروفیسر کو بہت غصہ آیا اور اس نے قائدا عظم سے بدلا لینے کے لیے اگلے ہی دن ان سے سوال کیا کے اگر تمہیں دو بیگ ملیں، ایک میں دولت اور دوسرے میں دانائی ہو تو تم کس کو آٹھاؤ گے؟ قائداعظم نے جواب دیا دولت والے بیگ کو ان کے اس جواب پر پروفیسر نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو دانائی والے بیک کو اٹھاتا جناح نے جواب دیا کہ ہر انسان وہی چیز اٹھاتا ہے جو اس کے پاس موجود نہیں ہوتی۔

Advertisement

 

2: ایک تاجر اپنا مقدمہ لے کر قائد اعظم کے پاس حاضر ہوا اور کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے اس مقدمے میں وکالت کریں۔ اور قائداعظم سے ان کے وکالت کی فیس پوچھی۔ قائد اعظم نے جواب دیا کہ میں وکالت کے حساب سے نہیں بلکہ دن کے حساب سے فیس لیتا ہوں۔ 500 روپے فی پیشی۔ موکل نے جواب دیا کہ میرے پاس اس وقت پانچ ہزار روپے ہیں آپ پانچ ہزار روپے میں میرا مقدمہ لیں۔ قائد اعظم نے جواب دیا کہ پھر میں یہ مقدمہ نہیں لڑ سکتا کیونکہ میرا اصول ہے کہ میں پیشی 500 روپے فیس لیتا ہوں تو آ سکتا ہے یہ مقدمہ طول پکڑ لے اور یہ رقم ناکافی ہو چنانچہ قائداعظم نے اپنی شرط پر مقدمہ لڑا،، اور مقدمہ صرف تین پیشیوں میں ہی جیت لیا۔ اور 1500 روپے وصول کیے۔

 

Advertisement

3: پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہونے کے لیے ممبئی سے دہلی جانے والے فرسٹ کلاس ڈبے میں سوار ہوئے۔ جو کہ مکمل خالی تھا۔ جب ٹرین چلنے لگی تو اچانک ایک خوبصورت خاتون بھی اسی ڈبے میں سوار ہوگئی۔ کچھ لمحوں بعد اس عورت نے قائد اعظم سے کہا کہ مجھے ایک ہزار روپے دو ورنہ میں چیخ چلا کر ٹرین کی چین کھینچ دوں گی اس نے تین چار مرتبہ یہی کہا لیکن قائد اعظم نے اس طرح ظاہر کروایا کہ ان کو کچھ سنائی نہیں دے رہا تو اس عورت نے قائداعظم کا بازو ہلا کر یہ بات دہرائی۔ قائداعظم نے دونوں ہاتھ اپنے کانوں کی اشارہ کرتے ہوئے یہ ظاہر کروایا ہے کہ مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا اور ہاتھوں کے اشارے سے اس عورت کو کہا کہ بہتر ہو تو مجھے لکھ کر بتاؤ۔ اس عورت نے ایک کاغذ پر نئی بات لکھیں کے ایک ہزار روپیہ دو ورنہ میں تم پر عزت لوٹنے کا الزام لگا دوں گی۔ قائد اعظم نے یہ کاغذ اپنی جیب میں ڈال کر ٹرین کی چین کھینچ دی، اور گارڈ کے ہاتھ اک اور ستم اٹھادیا اور گاڑنے اس عورت کو فورا گرفتار کرلیا۔

 

 

Advertisement

4: قائداعظم محمد علی جناب نے ڈرائیور کے ہمراہ کہیں جا رہے تھے۔ اور راستے میں ایک خاتون ملی جس نے لفٹ کا مطالبہ کیا۔ رات کا وقت تھا اور ٹرانسپورٹیشن کا اور کوئی ذریعہ نہیں تھا اس لیے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے قائداعظم نے ان کو اپنے ساتھ سوار کر لیا۔ راستہ گزرتا گیا اور قائداعظم اپنا سگریٹ پینے میں مشغول رہے۔ جب اس عورت کی منزل مقصود آئی تو اس نے چیخنا چلانا شروع کر دیا کہ اس آدمی نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے چونکہ اس وقت قائد اعظم کے خلاف کئی لوگ تھے تو منٹوں میں لوگ وہاں جمع بھی ہو گئے۔ قائداعظم نے اپنا سگریٹ لوگوں کے سامنے کرکے ایک جھٹکا دیا تو سی گریٹ کے آگے جو کُل سا بن جاتا ہے وہ نیچے گرا تو قائداعظم نے کہا کہ اگر میں نے اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہوتی تو یہ کُل نہ بنا ہوتا بلکہ یہ اس کی اس کے ساتھ زبردستی کی ہوتی تو ابھی تک کہ اس گروپ کے پر یہ کل نہ ہوتا۔ اس کے بعد آپ اپنی گاڑی میں سوار ہوئے اور چلے گئے۔

 

5: قائد اعظم محمد علی جناح ایک مرتبہ سفر کر رہے تھے اور سفر کرتے ہوئے ان کو یاد آیا کہ ان کا ٹکٹ ان کے ملازم کے پاس رہ گیا ہے۔ جب سفر سے اترے تو انہوں نے ٹکٹ والے سے کہا کہ میرا ٹکٹ ملازم کے پاس رہ گیا ہے تو مجھے ایک اور ٹکٹ دے دیں۔ ٹکٹ والے نے کہا کہ آپ دو روپے مجھے دے دے اور یہاں سے باہر چلے جائیں۔ قائداعظم اس بات پر بہت زیادہ غصے میں آئے اور ان کو رشوت طلب کرنے پر سٹیشن ماسٹر کے پاس لے گئے۔ بالآخر وہ رشوت طلب کرنے والا قانون کے شکنجے میں آ گیا۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر

پیٹ کے بل سونا کیسا ہے؟ جانئے اسلام کے پیش نظر     اعتماد ٹی… Read More

1 week ago

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے سے ہو رہی ہیں

ASP شہربانو کی گھڑی ملن کی آ ہی گئی، جانئے شادی کب اور کس شہزادے… Read More

1 week ago

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت

بچوں کی مزید پیدائش روکنے کے لئے آپریشن کروانا کیسا ہے؟ جانئے اصل حقیقت اعتماد… Read More

1 week ago

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا

شعیب اختر نے آخر اتنا پیسہ کہاں سے کمایاں؟ بڑا راز افشاں کر دیا اعتماد… Read More

1 week ago