حامد میر نے حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا، حکومتی عوانوں میں ایسا سناٹا کہ کارکن بھی غائب۔۔

    حالیہ قاضی فائز عیسیٰ کیس کے بارے میں آنے والے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے مشہور اینکر پرسن حامد میر صاحب کا کہنا تھا کہ اس دُنیا میں دیر ہے اندھیر نہیں کیونکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سرخرو ہوگئے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ کے چھ ججوں نے قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کی طرف سے نظر ثانی کیس کی درخواست منظور کر لی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ ایک جج کو نشانہ بنانے والے آج خود ہی نشانہ بن گئے ہیں اور وہ خود لوگوں کے سامنے تماشہ بن گئے ہیں اور یہ “میرے اللہ کی قدرت ہیں”۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ جسٹس فائز عیسی کے خلاف حکومت نے ریفارنس دائر کر رکھا تھا۔ جس کو لے کر نا صرف عوام اور حکومتی اعوانوں میں گہماگہمی تھی بلکہ سپریم کورٹ کے فاضل ججز میں بھی اس کیس کو لے کر تکرار ہو چکی تھی۔

     

     

    Advertisement

    تاہم ابھی نظر ثانی کی درخواست منظور ہوئی آگے دیکھتے ہیں کہ ہوتا ہے کیا؟ فیصلہ حکومت کے حق میں آئے گا یا پھر حکومت اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے جا گریگی، بلکل غیر یقینی کی صورتحال ہیں؟

     

     

    Advertisement