ریحام خان، جو کہ کبھی وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ ہویا کرتی تھی، وہ آج کل ان کی روایتی حریف بن چکی ہیں۔
ریحام خان، جو کہ کبھی وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ ہویا کرتی تھی، وہ آج کل ان کی روایتی حریف بن چکی ہیں۔
حال میں ان کا بیان سامنے آیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو وزیراعظم مان سکتی ہیں مگر انھیں وزیراعظم بس مزاحیہ تقریروں کے لئے مانا جا سکتا ہیں۔
جبکہ ان کا کہنا تھا عمران خان کو بطور مزاحیہ تقریروں کے لئے وزیر اعظم رکھ لے اور شہباز شریف کو سی پیک پر کام کرنے دیں، ڈار صاحب کو معیشت کو ٹھیک کرنے دے۔ اسی طرح سید مراد علی شاہ کو کرونا کو کنٹرول کرنے دیں، محسن داوڑ کو انسانی حقوق کے لئے کام کرنے دیں۔ افریصاب خٹک صاحب کو افغان پالیسی دیکھنے دے اور بلاول زرداری کو خارجی امور سنبھالنے دیں۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جب سے ریحام خان عمران خان سے علیحدہ ہوئی ہے تب سے یہ انکی روایتی تنقید نگار بن گئی ہیں، جبکہ عمران خان کی طرف سے کبھی بھی ان کے بارے میں کوئی بیان نہیں آیا۔ یہاں تک کہ ریحام خان نے نجی معاملات بھی عوام کے سامنے رکھ دئے تھے۔