ویسے تو حکومت کا انتظامی امور پر کتنا کنٹرول ہے، یہ تو سب جانتے ہیں لیکن آج عجیب واقع پیش آگیا، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر برائے اطلاعات نے اچانک سیالکوٹ کے رمضان بازار کا دُورہ کیا، جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ای سی صاحبہ کو رمضان بازار میں کھڑے ہو کر سب کے سامنے سختی سے سرزنش کر رہی ہے کہ وہ بروقت ان کے بلانے پر نہیں پہنچی، جس پر ای سی نے جواب دیا کہ رش بہت ہے، جس کی وجہ سے اسے لیٹ ہوئی۔
جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رش سب کے لئے آپ کوئی آسمان سے اُتری ہوئی تو اے سی نے جواب دیا بلکل بھی نہیں اُتری۔ فردوس عاشق کے مزید سرزنش کرنے سے ای سے وہاں سے چلی گئی اور اعوان کا کہنا تھا کہ جاؤ تم جا کر وی آئی پی ڈرائنگ روم میں بیٹھو۔