آرٹیفیشل طریقے سے جسم کو خوبصورت بنانے کا عمل اس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کہ بعض اوقات اس کی وجہ سے زندگی جانے کا بھی واقعہ ہو سکتا ہے۔
باڈی بلڈنگ کے لئے پروٹین سے بھر پور غذائیں جیسے گوشت وغیرہ کافی اہم ہوتی ہیں۔ اگر ان طریقوں سے فائدہ حاصل کیا جائے تو کوئی نقصان نہیں۔ لیکن جو لوگ سٹیرائڈز کا استعمال شروع کر دیتے ہیں وہ فائدے کی بجائے اپنا نقصان کروا لیتے ہیں۔
انسانی جسم مصنوئی طریقوں سے جلدی خوبصورت جسم کا مالک بن جاتا ہے لیکن اصل میں اس کا جسم اندر سے کھوکھلا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ سٹیرائڈز جسم کے اندر کے اعضاء کو بڑا کرنا شروع کر دیتا ہے۔
جن باڈی بلڈرز کی ان کی وجہ سے معت واقعہ ہوئی ان میں سے اکثر کا دل بڑا ہونا عام علامت ہوتی تھی۔
اینڈریو بھی ان ہی باڈی بلڈرز میں شامل تھا جس کا انتقال سٹیرائڈز کے استعمال کی وجہ سے ہوا۔31 سال کی عمر میں متعدد اعضاء کام کرنا چھوڑ چکے تھے تو وہ اپنے حقیقی خدا سے جا ملا۔
باڈی بلڈر شابر بھی ان ہی سٹیرائڈز کے استعمال کی وجہ سے 22 سال کی عمر میں ہی اس جہان فانی سے چلا گیا۔