دنیا کی سب سے کمزور کرنسیز:
ایران: یہ دنیا کی سب سے مشہو اور طاقت ور ممالک میں سے ایک ملک ہے۔ لیکن پھر بھی ایران دنیا میں سب سے پیچھے ہے۔ اس کی کرنسی ایرانی ریال ہے۔ ان کی کرنسی اتنی کمزور ہے کہ سنٹرل بنک آف ایران 1 ہزار سے 5 لاکھ تک کے نوٹس پرنٹ کرتا ہے۔ ایران میں 50 ہزار اور 1 لاکھ کا نوٹ بالکل عام استعمال ہوتا ہے۔
ویتنام: یہ ایک ایشیائی ملک ہے۔ اس ملک کی آبادی 9 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس ملک کی معیشت اچھی نہیں ہے۔ اس کی کرنسی ویتنامیز ڈونگ ہے۔ گلوبل مارکٹ میں اس کرنسی کی کوئی وُقُّت نہیں ہے۔ اس ملک میں 1 سو سے لے کر 5 لاکھ تک کے نوٹس استعمال کیے جاتے ہیں۔
انڈونیشیا: یہ دنیا کے سب سے خوبصور ت ممالک میں سے ایک ملک مانا جاتا ہے۔ اس کی معیشت بالکل مستحکم ہے۔ لیکن اس کی کرنسی کافی ڈاؤُن ہے۔ اس ملک کی کرنسی انڈونیشین روپیا ہے۔ یہاں 1 ہزار سے لے کر 1 لاکھ تک کے نوٹس چھاپے جاتے ہیں۔ یہاں 75 ہزار کا نوٹ بھی چھاپا جاتا ہے۔
اُزبیکستان: اس کی معیشت دوسرے ممالک سے کافی بہتر ہے حالانکہ یہ ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے بحران نہیں آیا۔ لیکن اس ملک کی کرنسی کی وُقُّت نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہاں 50 ہزار سے لے کر 1 لاکھ تک کے نوٹس چھاپے جاتے ہیں۔
سیارہ لِئون: یہاں سونے اور ہیرے کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لیکن پھر بھی یہ ایک بہت غریب ملک ہے۔اس کی کرنسی لیئون ہے۔ یہاں 1 ہزار سے 1 لاکھ تک کے نوٹس چھاپے جوتے ہیں۔
گِنی: اس کی آبادی 12 ملین ہے۔ یہاں یورینیم، سونے اور ہیرے کا قدرتی ذخیرہ موجود ہے۔لیکن پھر بھی یہاں کے لوگ غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس کی کرنسی فرینک ہے یہاں 100 سے 20 ہزار تک کے نوٹس چھاپے جاتے ہیں۔
لاؤس: یہ ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ اس ملک کی آبادی 70 لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے۔ اس کی کرنسی کِپ ہے۔ یہاں 500 سے لے کر 1 لاکھ تک کے نوٹس چھاپے جاتے ہیں۔
پیراگؤائے: 1990 سے پہلے اس ملک کی معیشت بالکل مستحکم تھی لیکن پھر 1990 کے بعد اس ملک پر بحران آنا شروع ہو گیا۔یہ دنیا کا دوسرا سب سے غریب ملک ہے۔ اس ملک کا سینٹرل بنک 2 ہزار سے 1 لاکھ تک کے نوٹس شایع کرتا ہے۔