اسلام میں چھوٹے چھوٹے عمل کرنے سے ثواب مل جاتا ہے جیسے مسکرانے سے ثوات ملتا ہے راستے سے کوئی چیز ہٹانے سے بھی ثواب ملتا ہے۔ اور اگر نیند کو بھی حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے حکم کے مطابق پورا کیں تو نہ صرف اللہ کی طرف سے خوشنودی حاصل ہوتی ہے بلکہ سائنس بھی سنت نبوی ﷺ کے مطابق سونے کو دنیا کا بہترین طریقہ قرار دیتی ہے۔
نبی ﷺ کے احکامات اور سنت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سونے سے قبل اپنے بستر کو کم از کم 3 بار جھاڑ لینا چاہئے، پھر سوتے ہوئے دائیں کروٹ پر لیٹنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ جبکہ نمازِ عشاء سے قبل دانتوں کو مسواک کرنے اور پھر با وضو حالت میں سونے کا حکم دیا گیا ہے۔
پیٹ کے بل الٹا لیٹنے سے سختی سے منع فرمایا گیا ہوا ہے۔ اور بتایا گیا کہ اس طرح سے سونا اللہ تعالیٰ کو سخت نا پسند ہے۔ سائنس جن تدابیروں سے انسانوں کو اب آگاہ کر رہی ہے ان تدبیروں سے حضور پاک ﷺ نے آج سے چودہ سو سال پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔