دنیا کے 10 ایسے جھوٹ، جنہیں آپ بھی سچ سمجھتے ہونگے۔

    دنیا کی ایسی 10 جھوٹی باتیں جن کو ہم سب سچ سمجھتے ہیں:

    ٹی وی دیکھنا: بچپن میںوالدین کہتے ہوتے ہیں کہ ٹی وی کو قریب سے دیکھنے سے نظر کمزور ہو جاتی ہے لیکن اس بات میں بالکل بھی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ بات اس لئے کہی جاتی ہے تاکہ بچے زیادہ دیر تک ٹی وی نہ دیکھیں اور پڑھائی کی طرف دھیان دیں۔

    چمگاڈر: یہ بات کئی لوگ مانتے ہیں کہ چمگاڈریں رات کے وقت دیکھ سکتی ہیں اور دن کے وقت اندھی ہو جاتی ہیں۔ اس بات میں بالکل کوئی حقیقت نہیں ہے، چمگاڈر رات کے وقت بھی دیکھ سکتی ہے اور دن کے وقت بھی۔

    Advertisement

    گریٹ وال آف چائنہ: اس دیوار کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ دیوار اتنی بڑی ہے کہ اس کو خلا سے بھی دیکھا جا سکتا ہے لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے اس کو خلا سے نہیں دیکھا جا سکتا۔

    گولڈمیڈل: ایک کھلاڑی اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس کو گولڈ میڈل سے نوازا جاتا ہے لیکن یہ گولڈ میڈل اصل میں گولڈ کا ہوتا ہی نہیں ہے، یہ سِلور کا ہوتا ہے۔ اس میڈل کا وزن 500 گرام ہوتا ہے جس میں464 گرام سِلور اور صرف 6 گرام گولڈ کا ہوتا ہے، وہ بھی اس لئے تاکہ اس پر گولڈ کی کوٹنگ کی جا سکے۔

    شیونگ: جب داڑھی یا مونچھیں آتی ہیں تو وہ شروع شروع میں پتلی ہی ہوتی ہیں تو یہ سننے کو ملتا ہے کہ اس پر بلیڈ سے شیو کروانے سے بال موٹے اور گھنے آئیں گے۔ لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے بال عمر کے ساتھ ہی بڑھتے ہیں بلیڈ سے نہیں۔

    Advertisement

    قدیم اہرام: اگر کسی سے پوچھا جائے کہ قدیم اہرام کہاں پائے جاتے ہیں تو وہ مصر کا ہی نام لے گا، لیکن یہ بات بالکل سچ نہیں ہے۔ مصر میں بہت کم اہرام موجود ہیں زیادہ تر اہرام سوڈان میں پائے جاتے ہیں۔

    انسٹنٹ نوڈلذ: اس کے ڈبے میں نوڈلذ ڈال کر بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ اس کے ڈبے کے آدھ حصے میں نوڈلذ رکھ کر اس کو نیچے اور اوپر سے خالی چھوڑ دیا جاتا ہے اور کھول کر اوپر سے دیکھنے سے ایسا لگ رہا ہوتا ہے کہ یہ ڈبہ پورا بھرا ہوا ہے۔

    نیند:ایسا کہا جاتا ہے کہ انسان کے لئے 8 گھنٹے کی نیند لازمی ہوتی ہے لیکن یہ سوچ بالکل غلط ہے بلکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر شخص کی سونے کی ضرورت الگ ہوتی ہے۔ کوئی زیادہ سو کر نیند پوری کرتا ہے اور کسی کی نیند کم سو کر بھی پوری ہو جاتی ہے۔

    Advertisement

    آزادی کا دن:امریکہ اپنا آزادی کا دن 4 جولائی کو مناتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس جو آزادی اعلانیہ کے کاغذات ہیں اس پر 4 جولائی 1776 کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق امریکہ کی آزادی کا 4 جولائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ امریکہ کو آزادی 2 اگست کو ملی تھی۔

    برگر: جب اشتہارات میں برگر دیکھا جائے تو وہ کافی بڑا ہوتا ہے لیکن اصل میں اس کا سائز بہت چھوٹا ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اشتہارات میں لوگوں کے لئے اس کو پر کشش بنانے کے لئے ایسا بنایا جاتا ہے اس پر اچھی خاصی محنت بھی کی جاتی ہے اور اس کو کسی ایپ کے ذریعے ایڈٹ بھی کیا جاتا ہے۔

    Advertisement