1 آڑو روزانہ کھانے سے آپ کے جسم میں ہونے والی ایسی نایاب تبدیلی، جس سے آپ گھر میں آڑو کا درخت لگا لیں۔۔

    ڈاکٹر عائشہ آڑو کے فوائد بیان کرتی ہیں:

    آڑو کے اندر ٹامن ای اور وٹامن سی موجود ہوتا ہےاور وٹامن سی ہماری سکن کے لئے بہت بہترین ہوتا ہے اور یہ قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بہت مدد کرتا ہے کوئی چوٹ لگ جائے تو اس کو ٹھیک کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن ای بھی ہماری قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے اور آنکھوں کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    آڑو کے اندر فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو معدے کے مسئلے جیسے قبض وغیرہ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
    یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

    Advertisement

    آڑو شوگر کے مریضوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جو شوگر کے مریض ہیں ان کو بھوک زیادہ لگتی ہے تو اگر وہ آڑو کا استعمال کریں جب بھی ان کو بے وقت بھوک لگے تو کافی دیر تک ان کو بھوک بھی نہیں لگے گی۔

    یہ وزن کو بھی گھٹاتا ہے۔

    آڑو اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کینسر اور بہت ساری دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

    Advertisement

    آڑو کا استعمال ناشتے میں یا ناشتے کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ یا اس کا استعمال ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان میں بھی کیا جاسکتا ہے۔