حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ یہ 4 باتیں اپنی بیوی سے مت کرنا۔۔ ورنہ

    حضرت علی﷜ نےفرمایا اپنی بیوی کے سامنے یہ 4 باتیں کبھی بھی مت کرنا، وہ 4 باتیں درج ذیل ہیں:

    پہلی یہ کہ کبھی بیوی کے سامنے رونا مت، چاہے کتنی بھی تکلیف یا پریشانی ہو یا کتنے بھی اندر سے ٹوٹ چکے ہو لیکن بیوی کے سامنے کبھی آنسو مت بہانہ۔ ورنہ ساری زندگی تمہاری بیوی سمجھے گی کہ یہ مرد بہت کمزور ہے، اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکتا، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اداس ہو جاتا ہے، لہٰذا وہ تمہیں کمزور سمجھنا شروع کر دے گی۔

    دوسری یہ کہ بیوی کے سامنے اس کے گھر والوں کی برائی کبھی مت کرنا، کیونکہ ایک عورت جب شادی کرتی ہے تو وہ اپنا گھر چھوڑ کر آتی ہے، لیکن اپنے ماں باپ کبھی بھی کوئی نہیں چھوڑ سکتا۔

    Advertisement

    تیسری یہ کہ عورت کو کبھی اپنی کمائی مت بتانا کیونکہ ایک مرد کو ہی پتا ہوتا ہے کہ گھر کس طرح چلانا ہے، سب کے خرچے کس طرح پورے کرنے ہیں، لیکن اس خرچ میں سے عورت کو بھی حصہ دیں اور اس کی ضروریات کا بھی خیال رکھیں۔

    چوتھی یہ کہ اپنی بیوی کے سامنے کبھی اپنے گھر والوں کی برائی مت کرنا، کیونکہ اس طرح تم خود ہی اس کی نظر میں اپنی عزت ختم کر دو گے۔

    Advertisement