دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے سفید چاول نہ کھائے ہوں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں کالے چاول بھی پائے جاتے ہیں۔ کالے چاول یا سیاہ چاول ، چاولوں کی ایک قسم ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ کیونکہ ان چاولوں کا استعمال روزمرہ کی زندگی میں نہیں کیا جاتا۔
لیکن اب تازہ ترین تحقیق نے ان کالے چاولوں کی افادیت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
چاولوں کی اس قسم کی بڑی تعداد انڈونیشاء تھائی لینڈ اور بھارت میں پائی جاتی ہے، سیاہ چاولوں کو انڈیا کی ریاست انی پور میں چکھاؤ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کالے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو عام چاول میں نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ کالے چاول انسانی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں۔
ان کالے چاولوں کے استعمال سے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے چاول انسانی صحت پر کسی قسم کے کوئی منفی اثرات بھی مرتب نہیں کرتے۔ بلکہ ان میں موجود معدنیات شوگر اور دل کے دوروں جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
سیاہ چاولوں میں فائبر کی کثیر مقدار بھی پائی جاتی ہے جو معدے کے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے۔