ایسا نایاب پرندہ دریافت، جس نے سب پرندوں کے ریکارڈ توڑ دئیے، حیرت انگیز معلومات

    یہ دنیا عجیب و غریب مخلوقات سے بھری ہوئی ہے،آئے دن کوئی نہ کوئی انکوھی چیز یا مخلوق سامنے آتی ہی رہتی ہے۔

    اب ماہرین نے دنیا کا سب سے زیادہ زور دار آواز سے بولنے والا پرندہ دریافت کر لیا ہے، جس کی آواز کی شدت 125 ڈیسیبل کے قریب سے۔ اتنی آواز کی شدت تب پیدا ہوتی ہے جب کوئی جیٹ طیارہ لینڈ کرتا ہے۔ اس قدر بلند آواز کا مالک ہے یہ پرندہ۔

    اس پرندے کا نام وائٹ بیل روڈ ہے۔ اس کا نر پرندہ تیز آواز میں چلانے میں ماہر ہے۔ بعض پرندے خوبصورت چہچہاہٹ سے پہچانے جاتے ہیں لیکن اس پرندے کی آواز ایک تیز الارم جیسی ہوتی ہے۔ اور کبھی کبھی ایسے لگتا ہے کہ یہ آواز کسی ڈیجیٹل سسٹم سے خارج ہو رہی ہے۔

    Advertisement

    اس آواز کی اصل شدت کا اندازہ اس آواز کو اصل میں سن کر ہی ہو سکتا ہے۔ اس کی اس ہی آواز کی وجہ سے ماہرین نے اس پرندے کو سب سے زیادہ شور کرنے والا پرندہ قرار دیا ہے۔

    یہ پرندہ شمالی برازیل میں ایمازون کی پہاڑیوں میں رہتا ہے اور انتہائی سفید ہوتا ہے۔ اس کی پکار جنگل میں دور دور تک سنی جاسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بلند آواز مادہ بیل برڈ پرندے کو متوجہ کرنے کے لئے ہوتی ہے۔

    Advertisement