لاہور (نیوز ڈیسک) مشہور زمانہ قومی کرکٹر عمل اکمل نے ایسا افسوسناک کام کیا کہ پاکستان کو پھر سے اس شخص کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مشہور زمانہ قومی کرکٹر عمل اکمل نے ایسا افسوسناک کام کیا کہ پاکستان کو پھر سے اس شخص کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق، کرکٹر عمر اکمل لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے فیز 5 میں مقیم ہیں، جبکہ ان کے ہمسایہ کے ہاں کچھ مہمان آئے تھے، جو کہ برطانیہ سے آئے ہوئے تھے۔ شیخ علی جو کہ عمر اکمل کے ہمسایہ ان کے ہاں برطانیہ سے آئے ہوئے مہمانوں کو شیخ علی نے بتایا کہ ان کے ہمسایہ میں عمراکمل مشہور کرکٹر رہتے ہیں، جس پر وہ عمر اکمل کے ہاں آٹو گراف لینے آگئے۔
مگر جب عمر اکمل کے گھر پہنچے تو عمر اکمل نے آٹو گراف دینے سے انکار کیا تو پھر ان میں تقرار شروع ہوگئی اور وہ کافی حد تک بڑھ گئی۔
جس کے نتیجے میں عمر اکمل نے 15 پر کال کی اور ان لوگوں کو پولیس کے حوالے کروا دیا۔
تاہم ابھی تک عمر اکمل کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی کہ ایسا کیا معاملہ ہوگیا تھا کہ جو پولیس کو ہی بلانا پڑ گیا۔
آپ کو بتاتے چلے 2 دن پہلے ہی عمر اکمل نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان سے غلطی ہوئی تھی، جس بنا پر ان پر 1 سال کی پابندی لگا دی گئی تھی۔