چیونٹی ایک عام کیڑا ہے جو دنیا کے تقریباً ہر کونے میں موجود ہوتا ہے۔ اب تک ان کی 12 ہزار سے زائد قسمیں دریافت ہو چکی ہیں۔ اس میں سب سے عجیب و غریب قسم کا نام کریزی آنٹ یعنی پاگل آنٹ ہے۔
چیونٹی ایک عام کیڑا ہے جو دنیا کے تقریباً ہر کونے میں موجود ہوتا ہے۔ اب تک ان کی 12 ہزار سے زائد قسمیں دریافت ہو چکی ہیں۔ اس میں سب سے عجیب و غریب قسم کا نام کریزی آنٹ یعنی پاگل آنٹ ہے۔
یہ چیونٹیوں کی قسم بہت عجیب حرکتیں کرتی ہیں اور ان کی آبادی بھی بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔ اس کا نام روز بیری کریزی آنٹ رکھا گیا تھا۔ یہ چیونٹی تقریباً 2 اشاریہ 3 ملی میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے۔ اس کی ٹانگیں اور اینٹینا ان کے جسم کے مقابلے میں کافی لمبے ہوتے ہیں۔ اور اس کا جسم سرخی مائل سے ڈھکا ہوتا ہے۔
ان کی چال بے ترتیب اور ٹیڑھی ہوتی ہے۔ ان کی آبادی بڑھنے کا تناسب بھی دوسری چیونٹیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ چیونٹیاں بہت زیادہ تعداد میں الیکٹرونکس سامان پر ٹوٹ پڑھتی ہیں کہ وہاں شاٹ سرکٹ ہو جاتا ہے۔
دوسری چیونٹیاں ڈنگ مارنے میں ماہر ہوتی ہیں جبکہ یہ چیونٹیاں اپنے جسم سے ایسا مادہ ایک وار کی طرح پھینکتی ہیں۔
جو ان کے راستے میں آنے والوں کو روک لیتا ہے۔ یہ چیونٹیاں اپنے جسم پر حفاظتی کیمیکل یا تیزاب کی ایک تہہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔