نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیک ہو گئی، سب کچھ منظر عام پر آگیا، وہ پاکستان کیوں نہیں آرہے؟
مورخہ 11 اگست 2021 کو پاکستان کی مشہور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا پر آگاہ کیا کہ سابقہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی لندن سے میڈیکل رپورٹ آگئی ہے جس میں ان کو سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ سے تصدیق شدہ، نواز شریف کی حالیہ میڈیکل رپورٹس سامنے آ گئیں ہیں۔ بتاریخ 8 جولائی 2021۔
برطانوی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نوازشریف فی الحال سفر نہیں کر سکتے۔
علاج اُنکا برطانیہ میں ہی ہونا چاہئے اور انہیں عوامی مقامات سے دور رہنا چاہئے اور طِبّی سہولیات کے قریب ہونا چاہئیے۔