نیوز ڈیسک: اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے۔
نیوز ڈیسک: اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بطور اسٹاف نرس ملازم ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہےتاہم کئی ٹک ٹاک ویڈیوز عائشہ اکرم نے پی آئی سی میں نرس کی یونیفارم میں اور دوران ڈیوٹی بنائیں۔
عائشہ اکرم کی ڈیوٹی پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہے مگر عائشہ دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کرنے پر دو دفعہ انتباہی نوٹسز بھی جاری ہوچکے ہیں
اس کے علاوہ عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ملازم تھی جہاں سے سفارش پر اس کا پی آئی سی میں تبادلہ ہوا جبکہ کئی دفعہ مریضوں کے لواحقین سے جھگڑے کی نوبت بھی آئی ۔
مینار پاکستان پر بدتہذیبی کا شکار خاتون سرکاری ملازم نکلی۔ عائشہ اکرم کو پی آئی سی میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عائشہ اکرم پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور سٹاف نرس کام کرتی ہیں۔ عائشہ اکرم تین سال قبل کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بطور نرس ڈیوٹی سرانجام دیتی تھیں۔