لاہور: گریٹر اقبال پارک میں متاثر ہونے والی خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا۔ جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں اور پکڑے گئے 100 سے زائد افراد میں سے 15 افراد کی شناخت ہونے پر گرف تری ڈال دی گئی ہے۔
یہ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پندرہ افراد کی شناخت کے لیے نادر اور فرانزک سے مدد لی گئی ہے۔ دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کی تصویریں اور دستاویزات اکٹھی کر لی گئیں ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جلد مزید افراد کی شناخت کا عمل پورا کر لیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تین افراد شاہ زیب، عکاس اور حذیفہ کو راوی روڈ سے پکڑ لیا گیا ہیں۔
ہارون، وہاب، بلال اور احمد بنوں کوہاٹ بھاگ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق صبح 18 سالہ حذیفہ کو پکڑ میں لیا گیا۔
جس نے مزید ساتھیوں کا بتایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حذیفہ اور اسکے ساتھیوں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ حذیفہ کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے اور مدرسہ چلانے والے قاری یوسف کا بیٹا ہے۔