اعتماد نیوز ڈیسک: الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں ، محمد عامر کا ریٹائر منٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔
اعتماد نیوز ڈیسک: الحق اور وقار یونس کے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں ، محمد عامر کا ریٹائر منٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ تبدیل ہوئی تو وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محمد عامر کا کہنا تھا سابق کرکٹرز 2010 کی غلطی کو جواز بنا پر مجھ پر تنقید کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔
ریٹائرمنٹ کے فوری بعد عامر نے کہا تھا کہ میری لڑائی احسان مانی اور وسیم خان سے نہیں ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس اپنے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں،دونوں نے پیر کو اپنے فیصلے سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا،مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا،
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 12 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے جس کیلئے پاکستان ٹیم 8ستمبر کو اسلام پہنچے گی. اس سیریز میں ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچز کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مصباح الحق نے کہا کہ انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں،
مصباح الحق نے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔وقار یونس نے کہاکہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہیں۔وسیم خان نے کہاکہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں ۔
وسیم خان نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے،ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے،آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔