0شوگر کا شکار ہونے کی صورت میں کچھ ابتدائی علامات ایسی ہوتی ہیں جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ آپ کو اپنا چیک اپ کروا کر پرہیز اور علاج شروع کر دینا چاہئے تا کہ شوگر کی شکایت ہونی کی صورت میں اس کے برے اثرات کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے ۔شوگر کی پہلی بہت اہم نشانی بتائی جارہی ہیں۔
کیونکہ شوگر دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہو ا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہاجائے تو غلط نہ ہوگا یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر شوگر ٹائیپ 2 کے 25 فیصد افراد کو اس وقت علم ہوتا ہے جب یہ بیماری بہت نقصان کر چکی ہوتی ہے۔جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو ہماری باڈی خوراک میں موجود نشاستے کو شوگر میں تبدیل کردیتی ہے۔
جس کے بعد ہمارے لبلبے سے پیدا ہونے والی انسولین ہارمون اس شوگر کو ہمارے خلیوں میں جذب کر دیتی ہے جس سے ہمارے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے شوگر کا مرض تب لاحق ہوتا ہے جب ہمارا لبلبہ انسولین مناسب مقدار میں پیدا نہیں کرتا یا انسولین اپنا کام نہیں کرتی تو شوگر ہمارے خلیوں میں جذب نہیں ہوپاتی اور خون میں جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔