دنیا میں ہر جگہ مسلمان موجود ہیں اور ہر سال ہی کئی لاکھ مسلمان حافظ بنتے ہیں لیکن ہم آپکی ملاقات ایک ایسےبچہ کروا رہے ہیں جس نے 3 سال کی عمر میں قران پاک مکمل حفظ کر لیا ہے۔اس بچے کانام عبدالرحمان فراح ہے اور اسکا تعلق نارتھ افریقہ کے شہر الجیریا سے ہے۔اس بچے کو آج دنیا بھر میں سب سے کم عمر حافظ قرآن ہونے کا اعزا حاصل ہے۔
صرف یہی نہیں عبدالرحمان فراح تلاوت کے دوران تجوید کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔
عبدالرحمان فراح کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ ایک دن بھی نہ تو اسکول گیا اور نہ ہی کبھی مدرسے گیا ہے معلوم نہیں اسے کیسے پورا قرآن پاک حفظ ہو گیا اور کہا کہ جب وہ اپنے بچے کے ساتھ کار میں سفر کرتے ہیں تو انکا بچہ قرآن پاک کی تلاوت سننے کی زد کرتا ہے اور بیشتر اوقات اسے لبوں پر قرآن پاک کی آیتیں بھی ہوتیں ہیں۔