اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ چار اہم شخصیات نے ’خاص مقصد‘ کے لیے اسلام آباد سے راولپنڈی کا سفر کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں کہ مودی نے اتنا پاکستان کا نقصان نہیں کیا جتنا وزیراعظم عمران خان نے کیا۔
وہ عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہیں۔ دوسری طرف عسکری قیادت میں ہونے والے تبادلوں پر بہت بحث کی جا رہی ہے۔یہ تبادلے معمول کے مطابق ہوئے تاہم کہا جا رہے کہ آئندوں کچھ گھنٹوں میں یہ معاملات طے ہو جائیں گے۔ گذشتہ رات چار اہم شخصیات نے اسلام آباد سے راولپنڈی کا سفر کیا۔چاروں شخصیت کو راولپنڈی میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی اور وہ مایوس واپس لوٹے۔معمول کے تبادلوں کو ایشو بنانے والوں کو کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔
پراپیگنڈا کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔آئی ایس پی آر کےآرڈر پر من و عن عمل ہو گا، دیکھنا ہے کہ وزیراعظم اپنی انا پر کھڑے رہتے ہیں یا پھر سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کریں گے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو کامیاب قرار دے دیا ، بوگس ووٹ ڈالنے کی اطلاعات پر پولنگ اسٹیشن 21 کا رزلٹ روک دیا گیا۔