اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) کہانی نیا رخ اختیار کرنے لگی۔ مینار پاکستان کہانی کا سنسنی خیز موڑ، معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین جو آڈیوز لیک ہوئی وہ بالکل اصلی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فون قانون اداروں کے پاس ہیں۔
اب اس کے بعدعائشہ اکرم کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے ۔ سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن ،عائشہ اکرم کو بہن کہنے پر شرمندہ ، قوم سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں انشاء اللہ آخر ی دم تک پاکستان کے مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ، پاکستان کو میرے جیسے کسی اور بندے کی اوقات نہیں ہے کہ اس کو بدنام کر سکے ، میرا کام ہے کہ واقعہ کو رپورٹ کرنا اور میں نے دیانت داری کیساتھ عائشہ اکرم کے واقعے کو رپورٹ کیا لیکن حواس ، لالچ ۔۔
اقرار الحسن عائشہ اکرم کی حقیقت سامنے آنے کے بعدجذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بطور صحافی میرا کام تھا واقعہ کو رپورٹ کرنا اور ہم نے پوری ذمہ داری کیساتھ واقعہ رپورٹ کیا ، واقعہ کے بعد ہم لوگ متاثرہ عائشہ کے پاس گئے تھے اور میں انہیں کہا تھا کہ اس معاملے میں آپ کا بھائی اقرار الحسن آپ کیساتھ کھڑا ہے آپ بالکل کسی چیز کی فکر نہ کریں میں نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے بھائی کو ذلیل کروا دیا ۔