عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے مگر کیا اس طرح کی حیاتیاتی گھڑی مردوں میں بھی ہوتی ہے؟
ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں میں خواتین جیسا اثر تو دیکھنے میں نہیں آتا مگر باپ بننے کی صلاحیت 50 سال کی عمر کے بعد تنزلی کا شکار ہوجاتی ہے چاہے تولیدی ٹیکنالوجی کا ہی سہارا کیوں نہ لیا جائے۔
یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کی گئی۔ تحریر جاری ہے سینٹر فار ری پروڈکٹیو اینڈ جینیٹکس ہیلتھ کی تحقیق میں 50 سال سے زائد یا کم عمر مردوں کا جائزہ لینے پر دریافت کیا گیا کہ جب مرد 50 سال سے زیادہ عمر کے ہوجاتے ہیں تو آئی وی ایف یا دیگر ٹیکنالوجیز کا سہارا لینے پر بھی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آجاتی ہے۔