شہباز شریف نے خطرناک صورتحال سے آگاہ کر دیا؛ اہم انکشاف کر دیا۔
شہباز شریف نے خطرناک صورتحال سے آگاہ کر دیا؛ اہم انکشاف کر دیا۔
لاہور (اعتماد ںیوز ڈیسک) حالیہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پاکستانیوں کے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، جس پر ناصرف اپوزیشن نے بلکہ تحریک انصاف کے اپنے حامی بھی ناراض نظر آرہے ہیں۔
اسی موقع کا فائدہ اُتھاتے ہوئے، قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز لیگ کے لیڈر جناب شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے واضح اور سخت الفاظ میں موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی کے نتیجے میں مسلسل مایوسی وانتشار پھیلا کر ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان رشتے کو کمزور کررہی ہے۔ یہ بہت ہی خطرناک صورتحال ہے اور حکمران ٹولے کی بڑھتی ہوئی عوام دشمن اور بے حسی پر مبنی پالیسیوں کے سنگین مضمرات انتہائی پریشان کن ہیں۔
جبکہ دوسری طرف حکومتی اعوانوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر مسلسل وضاحتی پیغام جاری کیئے جا رہے ہیں۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ حکومت نے ناصرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا بلکہ گھی کی قیمتوں میں بھی خوش روبا اضافہ کر دیا ہے۔