اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن )پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے گورنر سٹیٹ بینک کے بیان کو سیاسی بیان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شٹ اپ کال دی جائے، گورنر سٹیٹ بینک ملک کو چلا نہیں دیوالیہ کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے کورم کی نشاندھی کرکے حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنادی، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں نکتہ اعتراض پر خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کا اہم معاملہ ہے اس پر بات ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ 2 روز قبل سٹیٹ بینک کے گورنر نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہو رہی،اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے،انہوں نے سنگدلی کا مظاہرہ کیا،
پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا یہ نہیں سوچاانہوںنے کہاکہ یہ سیاسی بیان ہے وہ الیکشن لڑیں الیکٹ ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کہتے تھے کہ ڈالر ایک روپے بڑھے تو قرضہ اربوں روپے بڑھ جاتا،قرضے کی والیم بڑھی ہے، ملک پریکٹیکلی دیوالیہ ہو رہا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک نہیں چلا رہے یہ دیوالیہ کر رہے،