اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) نئے پاکستان کی حکومت نے عوام کیلئے ایک اور تحفہ پیش کر دیا۔ ‘شہر کی مارکیٹس میں سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا ہیں۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) نئے پاکستان کی حکومت نے عوام کیلئے ایک اور تحفہ پیش کر دیا۔ ‘شہر کی مارکیٹس میں سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگ پڑی ہیں، شہر کی مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔
صدر مصری شاہ زون تھری حاجی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 17 ہزار روپیاور ایک سال کے دوران 70 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکسسز میں کمی کرکے قیمتوں میں کمی لاسکتی ہے۔
دوسری جانب ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حکومت نے رواں میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے منع کر دیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔