لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک درندہ صفت انسان نے لیاقت آباد میں عورت اور اسکی بیٹی کو غلط کاری نہ کرنے کی پاداش میں ملزم نے ماں کو اس کی 13سالہ بیٹی کے سامنے غلط کاری کا نشانہ بنا دیا ، جبکہ بیٹی کے ساتھ بھی شرمناک فعل کی کوشش کی۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک درندہ صفت انسان نے لیاقت آباد میں عورت اور اسکی بیٹی کو غلط کاری نہ کرنے کی پاداش میں ملزم نے ماں کو اس کی 13سالہ بیٹی کے سامنے غلط کاری کا نشانہ بنا دیا ، جبکہ بیٹی کے ساتھ بھی شرمناک فعل کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے 15 کی کال پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ جبری قحبہ خانہ لے جانے اور بچی کیساتھ بھی غلط کاری کی کوشش کرنے پر تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں کوٹ لکھپت اسٹیشن کے قریب اکبر شہید روڈ کی رہائشی سمیرا اشرف نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ایک کوارٹر میں رہائش پذیر ہے اور اس کا خاوند محنت مزدوری کرتا ہے ، جو آجکل بیمار ہے اس کے محلے دار عبدالرزاق ولد غلام رسول نے اسے آکر کہا کہ وہ اور اس کی بیٹی خوبصور ت ہیں وہ انھیں 6ہزار روپے روزانہ دے سکتا ہے اس لئے دونوں ماں بیٹی غلط کاری کریں ،لیکن جب اس نے انکار کیا تو اس نے مجھے سنگین نتائج کی وارننگز دیں ،جس پر میں نے اپنی بیٹی کو باہر نکلنے سے بھی روک دیا۔
اس بات سے میں نے اپنے شوہر کو بھی آگاہ کیا تو ملزم نے اس پر شدید غصہ کیا اور 18ستمبر کو ملزم 11بجے گھر آیا اور ہتھیار تان کر کہا کہ آج میں تمھیں اور تیری بیٹی کوزندگی سے محروم کرد ونگا ۔
جس کے بعد ملزم نے میری بیٹی کے سامنے میرے ساتھ غلط کام کیا اور بعد ازاں اس نے میری بیٹی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی میں نے شور شرابا کیا میرے اور میری بیٹی کے کپڑے پھٹ گئے اس دوران یہ مجھے پکڑ کر کوارٹر سے باہر لے جانے لگا کہ آج تمھیں اور تمہاری بیٹی کو قحبہ خانہ چھوڑ کر آئوں گا اس دوران میں نے شور مچایا تو اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے جنھوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
یاد دے رہے یہ کہ پروگریسنگ سٹوری ہے جس میں مزید معلومات اور تحقیقات درکار ہے۔ موجودہ خبر کی بنا پر اس خبر کی صداقت کی تصدیق نہیں کرتا تاہم مزید تحقیق جاری ہے۔