اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں لیکن یہ جانتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں لیکن یہ جانتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
رشید نے لاہور میں تقریب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتیں کوئی چیز نہیں، میری پندرہویں وزارت ہے، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رضوی سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی جبکہ اس تحریک سے معاملات 2 وزرا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن باہر ہے، کوئی زیر حراست ہے نہ کسی پر فورتھ شیڈول ہے۔ اسٹیبلشمنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا ، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، چالیس سال سے وزیر ہوں اور یہ میری پندرہویں وزارت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اسلام آباد بڑے بڑے لوگوں کا ہے اور دوسرا وہ اسلام آباد ہے جہاں غریب لوگ پلتے ہیں، اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کے تحریک کے معاملے میں مفتی منیب الرحمان نے زمہ داری لی ہے۔