پشاور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
پشاور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
جبکہ جمعیت رہنما کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جام کمال نے پارلیمنٹ کی تقدس کو پامال کیا اور اپوزیشن پر بکتر بند گاڑی تک چڑھادی۔
اپوزیشن نے جام کمال حکومت کو گرانے میں ساتھ دے کر اپنا سیاسی انتقام لیا ، پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا. چاغی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے معیشت کا پہیہ رک گیا ہے، ڈالر کی قدر آسمان کو چھو رہی ہے، ملک کو آئی ایم ایف چلا رہا ہے، عوام کی کمر مہنگائی سے ٹوٹ چکی ہے، اس وقت ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج رہی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حال میں ہی استعفیٰ دیا تھا جس کو باقاعدہ طور پر گورنر بلوچستان نے منظور کر لیا تھا۔