لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میچ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کر دی۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میچ کے بارے میں اہم ہدایات جاری کر دی۔
انضمام کا کہنا ہے کہ تمام آسٹریلوی بولرز نے بابر اعظم پر اٹیک کرینگے اور ورلڈ کپ میں ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہماری اوپننگ جوڑی لگے رہے۔ ایک انٹرویو میں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کو اپنے ذہن سے یہ نکالنا ہو گا کہ سیمی فائنل ہے یا فائنل ہے، یہ نہ سوچیں حریف آسٹریلیا ہے یا کون ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور آگے بھی پاکستان ٹیم کو اپنے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اْنہوں نے اوپننگ جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا مہ اوپنگ ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دے رہی ہے جبکہ اسپنرز بہت اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سابقہ کپتان انضمام نے کہا کہ بابر اور رضوان پر ایک ہی اعتراض ہے اور وہ ان کا اسٹرائیک ریٹ پے، جو کہ کچھ کم ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ساری ٹیمیں پاکستان آ کر کھیلیں گی، انشاءاللہ۔
جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بدھ کو ہوگا، جو جیتے گا وہ فائنل میں جائے گا اور دوسرا گھر۔