لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا نیا دعوٰی سامنے آیا ہے، جس سن کر آپ بھی چونک جائینگے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا نیا دعوٰی سامنے آیا ہے، جس سن کر آپ بھی چونک جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق، ان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں حیرت انگیز حد تک کمی ہوئی، جس میں پانچ نہیں دس نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے۔ جس نے عوام کو حیرانکن حد تک ریلیف دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجال ہے میڈیا پر اس طرح کی اچھی خبر بھی آجائے کیونکہ کچھ نیوز چینل منفی اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔
وفاقی وزیر نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ منسلک ہونا انتہائی غیر مناسب ہیں اور ملک کی ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیر نے بتایا کہ مسابقتی کمیشن نے چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر کیا ہے جبکی شوگر ملز مالکان ان پر حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں تاکہ حکومت بر وقت کارروائی کر سکے۔