لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیم کریٹک موومنٹ حکومت کو گھیرانے میں پر عزم اور ہر طرح کا ہربہ استمعال کرنے کے لئے تیار۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیم کریٹک موومنٹ حکومت کو گھیرانے میں پر عزم اور ہر طرح کا ہربہ استمعال کرنے کے لئے تیار۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
پی ڈی ایم نے حکومت مخالف تحریک میں تیزی لا کر لانگ مارچ سے پہلے شٹر ڈاؤن، پہیہ جام کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب
جبکہ لانگ مارچ کو لے کر مارچ 2022 کی بھی تجویز پر غور کای جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی پی ڈی ایم کے اجلاس میں حکومت مخالف اتحادی جماعتوں کے ممبران نے شمولیت کی جبکہ اجلاس تقریبا چار گھنٹے تک جاری رہا۔
اجلاس مین حکومت مخلاف مہم تیز کرنے کے ایجنڈے پر تمار شرکاء نے آراء دیں۔ اجلاس کے نتیجے میں ہونے والی میڈیا ٹاک میں، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے پہلئ شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال کی تیاریاں حتمی مراحل میں پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اس بارے میں بھی مشاورت کی گئی کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو کیا شکل دینی چاہئے اور اسکی نوعیت کیا ہو گی اور احتجاج کارآمد کیسے ہوگا؟ ان پر اجلاس میں مشاورت کی گئی۔
انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی بیماری جو قوم کو لاحق ہے وہ موجودہ حکومت اور عمران خان کی شکل میں ہے۔